حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (04 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلی بار حزب اللہ سے بھی بات کی ہے، اس نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے بھی لبنان پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں، ہو سکتا ہے ہفتے کے آخر تک ایران مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہو، ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔امریکی صدر نے کہا معاہدے ہوتے ہی آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گا، بمباری سے زیادہ ہماری ناکہ بندی مؤثر ثابت ہوئی ہے، ہم ایران کا یورینیم حاصل کر کے اسے تباہ کریں گے، ایران کا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ایران کبھی بھی ایٹمی صلاحیت حاصل نہیں کر سکے گا۔اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہو گئے، امریکی محکمہ خارجہواضح رہے کہ امریکی انتظامیہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے باہمی دشمنی کے خاتمے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جس سے ایران کے خلاف جاری امریکی-اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے وسیع تر معاہدے کی امیدوں کو تقویت ملی ہے۔ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو جزوی طور پر اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کے خاتمے سے مشروط کر رکھا تھا۔ اس سے قبل ایران نے کویت پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہاں کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوئے، جب کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب کارروائیاں کیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا انحصار ایران نواز تنظیم حزب اللہ کی جانب سے مکمل جنگ بندی اور جنوبی لیطانی سیکٹر سے اس کے تمام اہلکاروں کے انخلا پر ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ نے مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے، فریقین نے آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اور دونوں کے درمیان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔