اٹلی میں چار تارکین وطنکو زندہ جلانے کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

Wait 5 sec.

روم : اٹلی میں کلابریا وان ہارر میں چار تارکین وطن مزدوروں کو زندہ جلانے کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی اٹلی کے علاقے کالابریا میں ایک پیٹرول پمپ پر کھڑی جلی ہوئی وین سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔برطانوی میڈیا (بی بی سی) کی جانب سے بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور تین افغان شہری شامل ہیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو افراد کو وین کے دروازے باہر سے بند کرتے اور اسے آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس علاقے کے کھیتوں میں کام کی تقسیم اور رہائش کے معاملات پر تارکینِ وطن کے درمیان شدید کشیدگی چل رہی ہے، اور حالیہ مہینوں میں وہاں پاکستانیوں کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے 14 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔اطالوی پولیس نے اس ہولناک قتل کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا اٹلی میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد کو پاکستانی نژاد بتایا جا رہا ہے، تاہم ان کی شہریت کی باضابطہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اطالوی پولیس فرانزک شواہد سمیت تمام پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ روم میں قائم پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور کیس کی پیروی کر رہا ہے، واقعے سےمتعلق مزید تفصیلات اور تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے۔