’الیکٹرک چولہا آن کرتے ہی دھماکہ ہو گیا‘، مالویہ نگر ہوٹل کے باورچی نے بتائی آگ لگنے کی وجہ

Wait 5 sec.

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے مالویہ نگر علاقہ واقع ایک ہوٹل اور اس کے ریستوراں میں بدھ کی صبح لگنے والی ہولناک آگ نے بڑے سانحے کی شکل اختیار کر لی۔ اس افسوسناک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے، جبکہ کم و بیش 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دہلی پولیس کے مطابق مہلوکین میں بیشتر غیر ملکی شہری شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت اور شہریت کی باضابطہ تصدیق کا عمل ابھی جاری ہے۔دہلی کے مالویہ نگر واقع ریسٹورینٹ میں لگی خوفناک آگ، 21 افراد جاں بحقپولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے، لیکن ہوٹل کے ریستوراں میں کام کرنے والے باورچی نے الیکٹرک چولہا میں ہوئے دھماکہ کو اس حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔ دراصل حوض رانی گاؤں میں واقع جس ہوٹل میں یہ حادثہ پیش آیا، اس کے گراؤنڈ فلور پر ایک ریستوراں بھی چلایا جاتا تھا۔ این ڈی ٹی وی کی ٹیم نے ریستوراں کے باورچی کیسر نیگی سے بات کی، جو اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔VIDEO | Delhi Malviya Nagar Hotel Fire: Israr Khan, a local who helped rescue the people trapped in the fire, said, "All of us have been here since morning. We reached the spot at around 8 am. We rescued a kid who jumped from the higher floor. We rescued all the people trapped… pic.twitter.com/ZIPiwAqgzJ— Press Trust of India (@PTI_News) June 3, 2026کیسر نیگی نے بتایا کہ صبح تقریباً 8 بجے جب انہوں نے ریستوراں میں نصب الیکٹرک چولہا چلانے کی کوشش کی، تو اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پھیلنے لگی۔ ان کے مطابق انہیں بعد میں احساس ہوا کہ آگ شاید پہلے ہی ہوٹل کے کسی حصے میں لگ چکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’جیسے ہی میں نے الیکٹرک چولہا جلانے کی کوشش کی، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ میں نے فوراً اپنے معاون کو بتایا کہ ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے۔ جب میں باہر نکلا تو دیکھا کہ پورا ہوٹل شعلوں کی زد میں ہے۔ میں کسی طرح اپنی جان بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔‘‘وزیر اعظم مودی کا مالویہ نگر آتشزدگی واقعہ پر اظہار افسوس، متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلانباورچی نے خدشہ ظاہر کیا کہ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئی ہوں گی۔ تاہم پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ نے ابھی تک ان کے دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ دہلی پولیس کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق بدھ کی صبح 8 بج کر 48 منٹ پر مالویہ نگر واقع ’فلورش اسٹے بی اینڈ بی‘ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور دیگر ایجنسیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں کو موقع پر تعینات کیا گیا، جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ کو قابو میں کیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ ایمس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب تک 13 زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 عام شہری جبکہ 10 پولیس اہلکار شامل ہیں، جو بچاؤ اور راحت کاری کے دوران آگ کی زد میں آ کر جھلس گئے۔ ایمس کی برن اینڈ پلاسٹک سرجری یونٹ میں اب تک 3 لاشیں لائی جا چکی ہیں۔