تہران (3 جون 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور حتمی جواب دیا جائے گا۔عباس عراقچی نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہماری مسلح افواج ان مقامات پر دفاعی حملے کر رہی ہیں جنہیں امریکا سویلین جہاز رانی پر حملے کرنے اور سیز فائر کی خلاف ورزی کیلیے استعمال کرنے کا مجاز ہے۔اس پوسٹ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ایک ویڈیو بھی شامل تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ خطے میں امریکی اتحادی بہت تعاون کر رہے ہیں۔Our Armed Forces are conducting self-defense strikes on sites the U.S. is permitted to use to attack civilian shipping and violate the ceasefire.Any hostile act will be met with an immediate, decisive response. What sanctions and war failed to achieve won’t be won with more war pic.twitter.com/CwjULJ6PeI— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 3, 2026اس سے قبل، امریکی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس نے جنوبی ایران میں دفاعی حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں میزائل داغنے والے مقامات اور بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور آبنائے ہرمز کے قریب بھی حملے کیے گئے ہیں۔دوسری جانب، کویت پر ایرانی حملوں سے وہاں کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔