یکم محرم الحرام پر عام تعطیل کا اعلان ، ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملیں گی

Wait 5 sec.

دبئی : یو اے ای میں یکم محرم الحرام پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو 3 روزہ طویل ویک اینڈ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے اسلامی سال (ہجری سال 1448) کے آغاز کے موقع پر پیر 15 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس فیصلے کے بعد سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کو لگاتار 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔اماراتی میڈیا ک کی جانب سے کہا گیا کہ فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے بدھ کے روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین پیر 15 جون کو نئے ہجری سال کی مناسبت سے چھٹی پر ہوں گے۔چونکہ امارات میں ہفتہ اور اتوار کو باقاعدہ ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، اس لیے پیر کی چھٹی شامل ہونے سے ملازمین 3 روزہ طویل بریک (ویک اینڈ) کا لطف اٹھا سکیں گے اور منگل 16 جون کو دوبارہ کام پر واپس آئیں گے۔اسلامی نیا سال، جسے ہجری سال کا آغاز بھی کہا جاتا ہے، قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم الحرام کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے۔ یہ دن نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔متحدہ عرب امارات سمیت مسلم دنیا میں اس دن کو مذہبی عقیدت و احترام اور دعاؤں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔