حوثیوں کیخلاف کارروائی: اردوان اچھے دوست ہیں جو کہوں گا وہی کریں گے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر اردوان کو اپنا اچھا دوست قرار دے دیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثی ملیشیا کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تو صحافی نے یمن میں مداخلت کیلئے ترکیہ سے مدد لینے سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترک صدر اردوان اچھے دوست ہیں ان سےجو کہوں گا وہی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حوثی بہت برا رویہ اختیار کر رہے ہیں میں نے سعودی عرب سے بات کی ہے، ایران ایک ناکام ریاست ہے اس کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ایرانی فوجیوں کو تنخواہیں نہیں دی جارہیں ہم بہت جلد ایران سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یوکرین کیساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ جاری رکھے ہوئے ہے یوکرینیوں کی مدد کر رہے ہیں اور ان کیساتھ انٹیلی جنس معلومات شیئر کر رہے ہیں، ڈیزل صرف امریکا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے جاری کیا جائے گا۔ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، صدر اردوان نے واضح کردیا