صدر ٹرمپ نے ترجمان وائٹ ہاؤس کیٹی زکریا کو عہدے سے برطرف کر دیا، مشیر کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (16 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترجمان وائٹ ہاؤس کیٹی زکریا کو محض پانچ روز بعد عہدے سے برطرف کر دیا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ امریکی صدر کے ایک مشیر نے کیا ہے۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دیا تھا۔یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس پریس سکیریٹری کیٹی زکریا کی وکالت کی ڈگری پر سوالات کیوں اٹھ رہے ہیں؟ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے آج صبح کیٹی زکریا کو کہا کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اس فیصلے پر ضرور نظر ثانی کرتا، میں جورجیا سے واپسی پر آپ سے وائٹ ہاؤس میں بات کروں گا۔امریکی صدر نے ان کو کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ یہ عہدہ سنبھالنے چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان کیرولائن لیویٹ کی جگہ 10 اکتوبر کو عہدہ دیا گیا تھا۔وکالت کی ڈگری پر سوالاتکیٹی زکریا کے وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری مقرر ہونے کے فوراً بعد ان کی وکالت کی ڈگری پر کئی سوالات اٹھ گئے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کیٹی زکریا نے بطور ترجمان وائٹ ہاؤس میں پہلی پریس بریفنگ دی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں آنے سے پہلے وکالت کرتی رہی ہیں، لیکن ایسا کوئی ریکارڈ نہیں ملتا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ کسی بھی امریکی ریاست یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں وکیل یا بار کی رکن کے طور پر رجسٹرڈ رہی ہوں۔کیٹی زکریا کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ 2011 سے 2013 تک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ’ژونگ لن لاء فرم‘ میں ایسوسی ایٹ اور 2024 سے 2025 تک ’فکس کیلیفورنیا‘ میں جنرل کونسل کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔