فراڈ سے محفوظ : توکلنا ایپ پر نئی سروس متعارف

Wait 5 sec.

ریاض : سعودی عرب میں شہریوں کو آن لائن خریداری کیلیے نئی سہولت فراہم کی جارہی ہے، قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم توکلنا ایپ (Tawakkalna App) پر اسٹور کی تصدیق کی سہولت متعارف کرادی گئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی بزنس سینٹر نے آن لائن صارفین کے تحفظ کے لیے توکلنا ایپ پر تصدیق شدہ آن لائن اسٹورز کی جانچ کی نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔نئی سروس کے ذریعے صارفین کسی بھی آن لائن اسٹور کی صداقت اور قانونی حیثیت کی فوری طور پر اور براہ راست تصدیق کرسکیں گے، جس سے جعلی یا غیر معتبر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بچنے میں مدد ملے گی۔سعودی بزنس سینٹر کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ یو یقینی اور آسان بنانا ہے تاکہ صارفین کسی بھی آن لائن اسٹور کی تصدیق مختلف طریقوں سے کرسکیں۔اس مقصد کے لیے اسٹور کا سرٹیفکیشن نمبر، ادارے کا قومی نمبر، فری لانس دستاویز کی رجسٹریشن، تجارتی نام یا براہ راست آن لائن اسٹور کا لنک استعمال کیا جاسکے گا۔اس سہولت کے ذریعے صارف یہ جان سکیں گے کہ جس ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے وہ خریداری کرنے جارہے ہیں، وہ باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہے یا نہیں؟۔FOLLOW US ON ARY TUBEسعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئی سروس کاروباری سرگرمیوں کو آسان اور منظم بنانے کے لیے مرکز کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کے تحت کاروبار کے قیام اور آپریشن سے متعلق مختلف خدمات کو ایک مربوط نظام کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے۔مرکز کے مطابق یہ اقدامات عالمی بہترین طریقہ کار کے مطابق سعودی کاروباری ماحول کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر مملکت کی معاشی مسابقتی درجہ بندی بہتر بنانے کی کوششوں میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔سعودی عرب : توکلنا ایپ نے دنیا کو حیران کردیا