گوا میں بی جے پی حکومت کی 15 سالہ بدانتظامی اور لوٹ مار کے خلاف راہل گاندھی کی ’گوئے رکھون یاترا‘ کل

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے گوا کی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 15 سال تک بدانتظامی اور لوٹ مار کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا میں بی جے پی کے 15 سالہ دور حکومت میں زمین، پیسہ، روزگار اور یہاں تک کہ اراکین اسمبلی کی بھی چوری کی گئی، لیکن سب سے بڑھ کر ’ووٹ چوری‘ کا معاملہ ہے۔ راہل گاندھی نے گوا کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست کو فروخت ہونے سے بچانے اور اس کی شناخت، وقار اور مستقبل کے تحفظ کے لیے متحد ہوں۔دہلی مظاہرہ: ’خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے‘، راہل گاندھی نے شیئر کی متاثرین سے ملاقات کی ویڈیوراہل گاندھی نے یہ باتیں اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری ایک بیان میں کہیں۔ انہوں نے گوا میں بی جے پی کے اقتدار کے ریکارڈ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست نے 15 سال تک بدانتظامی اور لوٹ مار کا سامنا کیا ہے۔ ان کے بیان میں زمین کی چوری، پیسے کی چوری، روزگار کی چوری، اراکین اسمبلی کی چوری اور ووٹ چوری جیسے الزامات نمایاں رہے۔ راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ ’’گوا میں بی جے پی کا ریکارڈ: 15 سال کی بدانتظامی اور لوٹ مار۔ 15 سال کی چوری۔ زمین کی چوری، پیسے کی چوری، روزگار کی چوری، اراکین اسمبلی کی چوری اور سب سے بڑھ کر ووٹ چوری۔‘‘ان الزامات کے ذریعہ راہل گاندھی نے ریاست میں بی جے پی کے طرز حکمرانی پر سوال اٹھاتے ہوئے عوام سے اس کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔ ان کا پیغام واضح تھا کہ گوا کی زمین، اس کے وسائل، عوام کے روزگار اور جمہوری حقوق پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں گوا کی عوام سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب مل کر بی جے پی کو یہ پیغام دیں کہ گوا فروخت کے لیے نہیں ہے، بلکہ گوا اس کی عوام کا ہے۔BJP's record in Goa: 15 years of misrule and loot. 15 years of chori.Land chori. Paisa chori. Jobs chori. MLA chori. And above all, vote chori.Together, let's tell the BJP: Goa is not for sale. Goa belongs to its people.Tomorrow, 18 October, I will walk with you in the Goy… pic.twitter.com/dfU3aAYlyT— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 17, 2026ان کے اس بیان میں ریاست کی زمین، وسائل اور سیاسی مستقبل پر عوام کے حق کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔ راہل گاندھی نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس کے دور حکومت میں ریاست کے مفادات اور عوام کے حقوق کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ وہ 18 اکتوبر کو گوا میں منعقد ہونے والی ’گوئے رکھون یاترا‘ (گوا بچاؤ یاترا) میں عوام کے ساتھ پیدل چلیں گے۔ اس یاترا کا مقصد گوا کی شناخت، وقار اور مستقبل کا دفاع کرنا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اس تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتوار، 18 اکتوبر کو دوپہر 3.30 بجے کالکونڈا پہنچیں اور یاترا میں شرکت کریں۔راہل گاندھی کی اس اپیل کو گوا میں بی جے پی حکومت کے خلاف عوامی تحریک کو مضبوط کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ذریعہ ریاست کے لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ گوا کے مستقبل کا فیصلہ اس کی عوام کو کرنا چاہیے، نہ کہ ان کے مفادات کو نظر انداز کرنے والی حکومت کو۔