تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر دوبارہ حملے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی عہدیدار ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی کارروائی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تاحال کوئی حتمی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا تیاری کرلو تاہم حملے کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا تھا کہ ٹرمپ، نیتن یاہو اور دیگر قاتلوں کو ہرگز نہیں بخشیں گے۔ایرانی فوج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج جنگ ختم ہونے کے بعد بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا تعاقب جاری رکھیں گی۔حوثی ملیشیا کو جرائم اور مسلسل حملوں پر جوابدہ ٹھہرانا ضروری ہے: سعودی عربجنرل شکارچی نے دونوں رہنماؤں کو ”قاتل“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ان کے اقدامات کی سزا دی جائے گی۔ انھوں نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ہم ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، انھیں اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔“