پوپ لیو کے پھیپھڑے میں کینسرکی تشخیص کے بعد سرجری کردی گئی

Wait 5 sec.

روم: کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑے میں کینسر کی تشخیص کے بعد سرجری کردی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق 71 سال کے پوپ لیوکے دائیں پھیپھڑے کا ایک حصہ آپریشن کرکے نکال دیا گیا، پوپ کو پھیپھڑے میں رسولی نکالنے کیلئے روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر اسٹیفن لیو کے مطابق مرض کی تشخیص ہوگئی ہے لیکن معلوم نہیں کہ کینسرکس اسٹیج پر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پوپ لیو نے اپنی صحت سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ پھیپھڑے میں ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہونے والی رسولی نکلوانے کے لیے جلد سرجری کروانا پڑے گی۔پوپ لیو کا اپنی بیماری سے متعلق انکشاف، سرجری کا فیصلہانہوں نے کہا تھا کہ رسولی کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے نکالنے کے لیے طبی عمل تجویز کیا ہے۔