مصر نے دفاعی کونسل کی سطح پر سعودی عرب میں فوج بھیجنے کی منظوری دے دی۔مصر کی قومی دفاعی کونسل نے دفاعی مشن پر سعودی عرب میں فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے مصر کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔ایوان نمائندگان کے رکن مصطفیٰ باکری نے X پر لکھا کہ کونسل نے صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران تعیناتی اور فوجیوں کے تفویض کردہ مشن دونوں کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس اتوار 18 اکتوبر کو قاہرہ کے وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے اسپیکر ہشام بداوی کی سربراہی میں ہونا تھا۔صدارتی دفتر کی جانب سے اجلاس کے بارے میں جاری کردہ بیان میں سعودی عرب کی سلامتی کے لیے حمایت کا یقین تو دلایا گیا، لیکن اس میں فوج بھیجنے کا واضح اعلان نہیں کیا گیا۔سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہاس بیان میں تین عزم ظاہر کیے گئے ہیں: مملکت کے ساتھ یکجہتی، اس کے دفاع کے لیے ہر ممکن اور ضروری مدد فراہم کرنا، اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی لانا۔یہ پارلیمانی اجلاس، ہفتے کے روز السیسی کی جانب سے اس اجازت کے مطالبے کے بعد منعقد ہوا ہے جس کے تحت سعودی عرب کی درخواست پر، اس کے دفاع کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔مصری ملٹری اکیڈمی میں ایک تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے السیسی نے کہا کہ مصر، سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے، مملکت کی جانب سے مانگا گیا کوئی بھی قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی کارروائی دفاعی نوعیت کی ہوگی اور یہ سعودی عرب کی درخواست پر، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و مملکت کے وزیراعظم محمد بن سلمان کی خواہشات کے مطابق کی جائے گی۔