گوالیار سڑک حادثہ: متاثرین کے اہل خانہ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ موہن یادو نے معاوضے کا کیا اعلان

Wait 5 sec.

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آئے دردناک سڑک حادثے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی وزیر اعلیٰ موہن یادو نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گوالیار کے شیتلا ماتا مندر کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بے قابو ٹرک کی زد میں آنے کے باعث 15 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ پر وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔پی ایم او نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی کے حوالے سے لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آئے حادثے میں لوگوں کی جان جانے کی خبر سے بہت تکلیف ہوئی۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری تعزیت ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ جان گنوانے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2-2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘Distressed to learn about the loss of lives due to a mishap in Gwalior, Madhya Pradesh. My condolences to the bereaved families. Praying for the speedy recovery of the injured.An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost…— PMO India (@PMOIndia) October 18, 2026ریاستی وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’گوالیار میں ٹرک حادثے میں عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ریاستی حکومت تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تمام مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں میری تعزیت ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ریاستی حکومت کی جانب سے مہلوکین کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2-2 لاکھ روپے اور دیگر زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمام زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ متاثرہ خاندان گوالیار، شیوپوری اور شیپور سے تعلق رکھتے ہیں۔‘‘ग्वालियर में हुए ट्रक हादसे में श्रद्धालुओं की मृत्यु का समाचार अत्यंत हृदयविदारक है। इस दुःख की घड़ी में राज्य सरकार सभी प्रभावित परिवारों के साथ है। सभी मृतकों के परिजनों के प्रति मेरी संवेदनाएं हैं।राज्य शासन की ओर से मृतकों के परिजनों को 4-4 लाख रुपये, गंभीर घायलों को 2-2…— Dr Mohan Yadav (@DrMohanYadav51) October 18, 2026صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت کی خبر افسوسناک ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔‘‘ग्वालियर, मध्य प्रदेश में हुई सड़क दुर्घटना में लोगों की मृत्यु का समाचार दुखद है। मैं शोक संतप्त परिवारजनों के प्रति गहन संवेदना व्यक्त करती हूँ और घायल हुए लोगों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करती हूँ।— President of India (@rashtrapatibhvn) October 18, 2026ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق گوالیار کے ایس ایس پی دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ نوراتری کے دوران بڑی تعداد میں عقیدت مند مندر جا رہے تھے۔ چھینور کی طرف جانے والی سڑک پر ڈھلان کافی تیز ہے، جہاں بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت ممنوع ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دھان سے لدا ایک ٹرک پولیس بیریکڈز توڑ کر اچانک بے قابو ہو گیا۔ ٹرک ڈھلان سے نیچے آیا اور مندر کی بیرونی دیوار اور گیٹ سے ٹکرا گیا۔ اس کی زد میں سڑک پر موجود عقیدت مند آ گئے۔ موقع پر تعینات 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔