بھتیجے آکاش آنند پر مایاوتی مہربان، خوب کی تعریف، سسر اشوک سدھارتھ کی نہیں ہوگی واپسی

Wait 5 sec.

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پارٹی میں آکاش آنند کی واپسی کے بعد ان پر خاصی مہربان نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے آکاش آنند کی خوب تعریف کی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ کو کسی بھی قیمت پر پارٹی میں واپس نہیں لیا جائے گا۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آکاش آنند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی اور تحریک کے کاموں کو خاندان اور رشتوں سے اوپر رکھ کر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آکاش آنند قومی کنوینر کے طور پر دانش مندی اور پختگی کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔1. जैसाकि सर्वविदित है कि श्री आकाश आनन्द, अपने रिश्तेदार श्री अशोक सिद्धार्थ द्वारा राजनीति से संन्यास लिये जाने के उपरान्त, अब बी.एस.पी. के राष्ट्रीय संयोजक के रूप में काफी सूझबूझ व परिपक्वता (मैच्युरिटी) प्रदर्शित करते हुये बी.एस.पी. पार्टी व मूवमेन्ट के कार्यों को, परिवार व…— Mayawati (@Mayawati) October 18, 2026مایاوتی نے آکاش آنند کے انتخابی پروگراموں کا شیڈول بھی بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں آکاش آنند اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بی ایس پی کی عوامی ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ آکاش آنند 28  اکتوبر کو بلند شہر، 2  نومبر کو سہارنپور، 20  نومبر کو ایودھیا، 22  نومبر کو آگرہ اور 29  نومبر کو کانپور نگر میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ مایاوتی نے آکاش آنند کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے گزشتہ دنوں پیش آئے ناخوشگوار واقعات کے لیے اشوک سدھارتھ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اشوک سدھارتھ کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا گیا اور انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔مایاوتی نے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو بی ایس پی کا نیشنل کوآرڈینیٹر کیا مقرر، بھتیجی دیپیکا کو لے کر خاموشی! مایاوتی نے آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ کے حوالے سے واضح طور پر کہا کہ وہ کبھی بھی بی ایس پی میں واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے صاف کہا کہ اشوک سدھارتھ کو کسی بھی صورت میں دوبارہ بی ایس پی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ وہیں مایاوتی نے اپنے بھائی آنند کمار کے چھوٹے بیٹے ایشان آنند کو بھی پارٹی میں فعال کردار دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایشان آنند اب بی ایس پی کے دہلی واقع مرکزی دفتر میں کام کریں گے۔ وہ پارٹی کے انتخابی اور کاغذی کام کاج میں تعاون کریں گے۔