ہریانہ میں کشمیری مسافروں کی بس پر پتھراؤ، عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ سینی سے کارروائی کا کیا مطالبہ

Wait 5 sec.

ہریانہ کے کروشیتر کے قریب جموں و کشمیر جا رہی ایک پرائیویٹ بس پر پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس حملے میں ایک بزرگ مسافر زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور ہریانہ پولیس سے معاملے میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کو کہا۔سورت میں وندے بھارت پر پتھراؤ، ٹرین میں گورنر آنندی بین پٹیل بھی کر رہی تھیں سفروزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کے دفتر نے جموں و کشمیر جانے والی ایک سلیپر بس پر کروشیتر کے قریب پتھراؤ کے واقعے کے سلسلے میں ہریانہ حکومت سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانون کے مطابق فوری اور سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جموں و کشمیر حکومت متاثرہ مسافروں کے ساتھ کھڑی ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ جموں و کشمیر میں رجسٹرڈ ایک سلیپر بس پر کروشیتر کے قریب پتھر اور اینٹیں پھینکی گئیں، جس سے ایک بزرگ مسافر زخمی ہو گئے۔‘‘This unfortunate incident should never have taken place. I hope the Haryana government lead by @NayabSainiBJP ji & @police_haryana catch the culprits & take action to ensure these things don’t happen again. https://t.co/7syQ37P2oP— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) October 18, 2026نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اس واقعے کو نفرت سے متاثر جرم قرار دیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہلی سے سری نگر جا رہی کشمیر کی ایک بس پر ہریانہ کے کروشیتر کے قریب پتھر اور اینٹیں پھینکی گئیں۔ یہ مبینہ طور پر نفرت سے متاثر حملہ تھا، جس میں کشمیر کا ایک بزرگ شخص زخمی ہو گیا۔ بس میں سوار خاندان اس واقعے سے بری طرح خوف زدہ ہو گئے اور خود کو بے بس محسوس کرنے لگے۔‘‘ انہوں نے اسے بے قصور لوگوں پر جان لیوا حملہ قرار دیا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔پٹنہ: ٹرین کی تاخیر پر مشتعل طلبہ کا ہنگامہ، پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمیپولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ دہلی سے سری نگر جا رہی ایک پرائیویٹ سلیپر بس نیلوکھیڑی کے بٹانا تھانہ علاقے میں واقع ’ڈیوائن اسٹار ڈھابے‘ پر رکی تھی۔ اسی دوران پارکنگ ایریا میں بس کے ایک مسافر اور کار میں سوار 2 نوجوانوں کے درمیان بحث ہو گئی۔ اس کے بعد کار سوار نوجوانوں نے بس پر اینٹیں اور پتھر پھینکے، جس سے بس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اسی دوران شیشے کے ٹکڑے لگنے سے ایک بزرگ مسافر زخمی ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ راستہ دینے کو لے کر بحث شروع ہوئی تھی۔