سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ترجمان سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے حادثے میں عملے کے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ترجمان میجرجنرل ترکی المالکی نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر کو حوثی ملیشیا کی جانب سے مار گرانے کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث نجران کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔انہوں نے تصدیق کی کہ اس حادثے میں عملے کے دونوں ارکان جو کہ افسران تھے جاں بحق ہو گئے۔ المالکی نے دونوں افسران کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحمت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔