برطانیہ میں بچوں کے کونسے روایتی خاندانی نام ٹاپ 10 میں شامل؟ فہرست سامنے آگئی

Wait 5 sec.

لندن: برطانیہ میں بچوں کے روایتی خاندانی نام رکھنے میں بڑی تبدیلی رونما ہوگئی، خان، احمد اور علی کی مقبولیت بڑھ گئی یہ نام ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔ڈیلی میل کی خصوصی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ برطانوی روایتی خاندانی نام تیزی سے مقبولیت کھو رہے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 1996 میں انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں میں اسمتھ، جونز اور ولیمز سب سے زیادہ عام خاندانی نام تھے۔ ٹیلر، براؤن، ڈیوس، ایونز، تھامس، جانسن اور ولسن بھی ٹاپ 10 میں شامل تھے۔تاہم 3 دہائیوں بعد نوزائیدہ بچوں میں سب سے زیادہ عام 10 خاندانی ناموں کی فہرست تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اس میں اسمتھ، خان، احمد، علی، جونز، حسین، سنگھ، ولیمز، پٹیل اور کور شامل ہیں۔جونز کی مقبولیت میں ٹاپ 10 میں برقرار رہنے کے باوجود 43 فیصد کمی آئی ہے۔ آٹھویں نمبر پر موجود ولیمز کی مقبولیت میں بھی تقریباً اتنی ہی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 1990 کی دہائی میں عام ہونے والے دیگر خاندانی نام اب 11ویں سے 17ویں نمبر کے درمیان پہنچ گئے ہیں۔برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق خان، احمد اور علی کے خاندانی ناموں کی مقبولیت دوگنی ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ اعداد و شمار انگلینڈ اور ویلز میں رجسٹر ہونے والی پیدائش پر مشتمل ہیں، جبکہ وہ خاندانی نام شامل نہیں کیے گئے جن کی تعداد 2 یا اس سے کم تھی۔15 سال سے کم عمر بچوں کیلیے سوشل میڈیا بند، اسلامی ملک نے پابندی لگا دیواضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب رواں موسمِ گرما میں جاری ہونے والے اعداد و شمار سے انکشاف ہوا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے لڑکوں کے لیے محمد مسلسل تیسرے سال سب سے مقبول نام ریکار کیا گیا۔