آسٹریلیا میں خاتون رکن پارلیمنٹ پر مبینہ حملہ، حالت تشویشناک

Wait 5 sec.

ملبورن(19 اکتوبر 2026): آسٹریلیا کے شہر وانگارٹا میں گاڑی کی ٹکر سے وفاقی آزاد رکن پارلیمنٹ شدید زخمی ہو گئی ہیں۔آسٹریلیا کے شہر وانگارٹا میں پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں گاڑی کی ٹکر سے وفاقی آزاد رکن پارلیمنٹ شدید زخمی ہو گئی ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس واقعے کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے، جبکہ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق 65 سالہ خاتون رکن پارلیمنٹ ہیلن ہینز کو ریاست وکٹوریہ کے شہر وانگارٹا میں ان کے انتخابی ضلع کے دفتر کے باہر ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر ایس یو وی نے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں، واقعے کے فوری بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے وقت موقع پر موجود بیدار مغز شہریوں نے فوری طور پر جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو دبوچ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزوم کی گاڑی سے تلاشی کے دوران ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے، جو اس واقعے کو مزید مشکوک بناتا ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے "سوچی سمجھی سازش” قرار دیا ہے۔آسٹریلوی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس حملے کے اصل محرکات کا پتہ لگایا جا سکے اور یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس کے پیچھے کوئی سیاسی یا ذاتی رنجش کارفرما تھی۔