یوکرین کا روس پر ڈرونز سے بڑا حملہ، تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی

Wait 5 sec.

کیف: یوکرین نے روس کے مختلف علاقوں پر ایک ہزار سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا ہے، جس کے باعث تیل کی تنصیبات، گوداموں اور صنعتی مراکز میں آگ بھڑک اُٹھی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، جبکہ کئی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس حملے کو جنگ کے دوران یوکرین کے بڑے فضائی حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ کے گورنر کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے حملوں کے بعد شہر کے آئل ٹرمینل، روچی آئل ڈپو اور کولپنسکی ضلع میں صنعتی گوداموں میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ٹیکنالوجی کمپنی وی کے کے مطابق لینن گراڈ کے علاقے میں اس کے ڈیٹا سینٹر کو ڈرون سے ٹارگٹ کیا گیا، تاہم صارفین کے لیے خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں۔لینن گراڈ کے گورنر الیگزینڈر ڈروزڈینکو نے بتایا کہ حملے کے دوران تقریباً 145 ڈرونز مار گرائے گئے اور لگ بھگ 20 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق رات کے دوران روس کے 15 علاقوں، روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی جزیرہ نما کریمیا اور بحیرہ اسود کے اوپر مجموعی طور پر 1,015 یوکرینی ڈرونز کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تجویز دے دیسینٹ پیٹرزبرگ کے مرکزی ہوائی اڈے پر بھی حفاظتی وجوہات کی بنا پر پروازوں کا آپریشن متاثر ہوا ہے۔