جین-زی طبقہ کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی شام 5 بجے کناٹ پلیس کے سنٹرل پارک میں ترنگا لے کر پہنچیں۔ یہ مارچ خاص طور سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) میں مبینہ بے ضابطگیوں کی مخالفت میں نکالا جائے گا، جسے ’لہرا دو ترنگا‘ نام دیا گیا ہے۔ اس مارچ کے پیش نظر دہلی پولیس سخت سیکورٹی کا انتظام کیا ہے اور کناٹ پلیس و آس پاس کے علاقوں میں پولیس کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔#WATCH | Delhi: CJP Founder Abhijeet Dipke has called for a ‘Lehra Do Tiranga’ protest at Connaught Place’s Central Park today. Visuals of security deployment near the Park. pic.twitter.com/JU9Y36gEZ9— ANI (@ANI) October 16, 2026’لہرا دو ترنگا‘ مارچ میں لوگوں کو شامل ہونے کی اپیل کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے بھی عوام کے سامنے ایک خاص گزارش کی ہے۔ کناٹ پلیس اور آس پاس حکم امتناع کے نفاذ کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مارچ میں شامل نہ ہوں۔ پولیس کے مطابق بی این ایس ایس کی دفعہ 163 کے تحت پابندیاں نافذ ہیں۔ علاوہ ازیں این ڈی ایم سی نے بھی انتظامی وجوہات سے 16 اور 17 اکتوبر کو سنٹرل پارک بند رکھنے کی جانکاری دی ہے۔दिल्ली में आज CJP का 'लहरा दो तिरंगा' अभियान. ▶️दिल्ली में किलेबंदी, सेंट्रल पार्क बंद., सुरक्षा सख्त. #TirangaMarch #Delhi #CP #AbhijitDipke #ATVideo #AajSubah | @_anshuls pic.twitter.com/BTVQR1cnxT— AajTak (@aajtak) October 16, 2026ابھیجیت دپکے اور دہلی پولیس کی اپیل کے درمیان ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق سنٹرل دہلی کے کئی اہم راستوں پر آج دوپہر 3 بجے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ دہلی پولیس نے لٹینس دہلی اور کناٹ پلیس کی طرف آنے جانے والے لوگوں کو 21 اہم راستوں سے بچنے اور اپنے سفر کا منصوبہ پہلے سے بنانے کا مشورہ دیا ہے۔CJP's Tiranga MarchDelhi Police issues traffic advisory ahead of CJP’s proposed Tiranga March; traffic movement likely to be affected from 3 PM.Watch the video for details on key diversions & routes to avoid as @Anchoramitaw & @_kritika_tiwari take us through the advisory. pic.twitter.com/RxWoWZFgs6— TIMES NOW (@TimesNow) October 16, 2026جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق سنسد مارگ، بابا کھڑگ سنگھ مارگ، شہید بھگت سنگھ مارگ، پنچکوئیاں روڈ، بسنت لین، چیمسفورڈ روڈ، منٹو روڈ، باراکھمبا روڈ اور جن پتھ ان اہم راستوں میں شامل ہے، جہاں لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ متاثر ہونے والے اہم چوک چوراہوں میں ریل بھون، رفیع مارگ، سی ہیکساگن، منڈی ہاؤس، پٹیل چوک، ونڈسر پلیس، گول ڈاک خانہ، کستوربا گاندھی مارگ اور ٹالسٹائے مارگ شامل ہیں۔ اسی طرح رابطے والی سڑکوں اشوک روڈ (جی پی او سے سی ہیکساگن تک)، تلک مارگ اور سکندرا روڈ پر بھی ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔