واشنگٹن (16 اکتوبر 2026): صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں امریکی زمینی فوج اتارنے اور جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان یکسر مسترد کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے اور امریکی زمینی فوج تعینات کرنے کے امکانات مسترد کر دیے ہیں۔ٹرمپ نے نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا اور نہ ہی وہاں امریکی فوجی دستے بھیجنے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس حوالے سے روس اور چین کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ پینٹاگون ایران کی توانائی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے طاقتور ترین غیر جوہری بم کے ممکنہ استعمال سمیت نئے حملوں کے منصوبوں پر غور کرچکا ہے۔ان منصوبوں میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم کے استعمال کا امکان بھی زیر غور بتایا گیا تھا۔ایران پر حملوں کے لیے امریکا کا نیا منصوبہ، ’مدر آف آل بمز‘ کے استعمال پر غور