انکیتا بھنڈاری کے والدین کا دہلی میں احتجاج، مودی حکومت پر کڑی تنقید

Wait 5 sec.

نئی دہلی: انکیتا بھنڈاری کے قتل کے معاملے میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز ان کے والدین ویریندر سنگھ بھنڈاری اور سونی دیوی نے دہلی میں انڈیا گیٹ پر شدید احتجاج کیا تھا، جس میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی کانگریس رہنما بھی اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے بعد انکیتا بھنڈاری کے والدین کو گرفتار کرلیا گیا تھا، انہیں جمعرات کی شام رِہا کیا گیا ہے۔رہائی کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں ہی اپنے جذبات پرقابو نہیں رکھ سکے اور زاروقطار روتے رہے، انکیتا کے والدین نے دشینت گوتم کو گورنر بنانے کے فیصلہ پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انکیتا کے والدین نے دشینت گوتم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا یہ تحریک جاری رہے گی۔سکھ رہنما گورپتونت سنگھ پنوں کی جان کو خطرہ، ایف بی آئی نے خبردار کر دیاانکیتا کے والد ویریندر نے کہا کہ اس معاملے کی منصفانہ جانچ کا ان کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔ پولیس کے ذریعہ حراست میں لئے جانے پر انکیتاکی ماں نے کہا کہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب تک دشینت گوتم کی تقرری منسوخ نہیں ہو جاتی، ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں یہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم اپنے گھر میں ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔