اوریگون: امریکا کی ریاست اوریگون میں 16 سالہ لڑکے نے اسکول میں فائرنگ کر کے 3 بچوں اور ایک ٹیچر کو قتل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک بچوں کی عمریں پانچ، آٹھ اور گیارہ سال معلوم ہوئی ہیں، جب کہ مقتول ٹیچر کی عمر 54 سال تھی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے لڑکے کو قریب موجود ایک شخص نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا، مقامی اسکول میں اندھادھن فائرنگ کے واقعے میں 8 طالب علم شدید زخمی ہوگئے تھے۔کولوراڈو میں دو مشتبہ افراد نے اسٹیم اسکول ہائی لینڈزرنچ میں فائرنگ کرکے کئی طالب علوں کو یرغمال بھی بنائے رکھا، بعد ازاں پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کیا۔پولیس نے ابتدائی طور پر انکشاف کیا کہ حملہ کرنے والے دونوں طالب علم ہیں، جن میں سے ایک کی عمر 18 سال سے کم بتائی جاتی ہے۔امریکا، فلوریڈا اسکول فائرنگ میں ساتھیوں کی جان نہ بچانے پر افسردہ طالبہ نے خودکشی کرلیپولیس حکام کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے طالب علموں کی عمریں پندرہ سال کے لگ بھگ ہیں، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔