نوبیل امن انعام یافتہ جنوبی افریقہ کی معروف قانون دان اور سابق اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نیوانتھم ناوی پلے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں اُنہوں نے ٹرمپ کے بیانات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صرف بین الاقوامی قانون ہی نہیں، بلکہ امریکی قانون بھی سیاسی رہنماؤں کو اشتعال انگیز بیانات سے گریز کا پابند بناتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات لوگوں میں غصہ بھڑکا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ انسانی حقوق کے لیے گرانقدر خدمات اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی کے لیے طویل جدوجہد کے اعتراف میں جنوبی افریقہ کی معروف قانون دان اور سابق اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نیوانتھم ناوی پلے کو 2026 کے نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔سابق جج کو نوبل انعام ملتے ہی امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگا دیںآئی سی سی کی سابق جج ناوی پلے کو نوبل انعام کے چند گھنٹے بعد ہی ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔