ویڈیو : آپ ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں؟ بھارتی وزیر نے اسٹیج پر دلیر مہندی کو جھاڑ پلا دی

Wait 5 sec.

نریندرا نگر : دلیر مہندی کی لائیو پرفارمنس تھی یا ریکارڈ شدہ آواز؟ بھارتی وزیر نے اسٹیج پر آکر گلوکار کو سب کے سامنے کھری کھری سنادی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار دلیر مہندی کی پرفارمنس اس وقت تنازع کا شکار ہوگئی جب اتراکھنڈ کے منعقدہ میلے میں شائقین نے مبینہ طور پر انہیں پہلے سے ریکارڈ شدہ آواز پر گاتے (لپ سنکنگ) ہوئے پایا۔میلے کی ثقافتی تقریب میں دلیر مہندی کی جانب سے دو گانے پیش کیے جانے کے بعد پسِ منظر میں کسی اور کی ریکارڈ شدہ آواز سنائی دینے لگی، جس پر حاضرین نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔شائقین کا کہنا تھا کہ وہ دلیر مہندی کی براہِ راست آواز سننے کے لیے آئے تھے اور ریکارڈ شدہ آواز سن کر شدید مایوسی ہوئی۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب تقریب کے مہمانِ خصوصی اور کابینہ وزیر سُبودھ یونیال خود اسٹیج پر پہنچ گئے اور دلیر مہندی سے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر نے ان سے کہا کہ کہا کہ ہم نے آپ کو براہ راست سننے کیلیے بلایا ہے، اور آپ ہمیں بے وفوف بنا رہے ہیں؟ لوگ آپ کو براہِ راست سننے آئے ہیں، کسی ڈب شدہ یا ریکارڈ شدہ آواز پر پرفارمنس دیکھنے نہیں، ایسا کرنا عوام کے جذبات کی توہین ہے۔وزیر کی مداخلت کے بعد کچھ دیر کے لیے اسٹیج پر خاموشی چھا گئی، جبکہ پنڈال میں بھی بدنظمی اور ہنگامے کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پولیس اور انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے مشتعل شائقین کو قابو کیا اور تقریب کے مقام پر امن و امان برقرار رکھا۔دوسری جانب میلے کی انتظامیہ نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ معروف گلوکارہ سندا شرما کو پہلے سے اس تاریخ پر پرفارم کرنا تھا، تاہم طبی وجوہات کی بنا پر ان کا پروگرام آخری وقت میں منسوخ ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق دلیر مہندی سے تقریب سے صرف دو روز قبل رابطہ کرکے پرفارم کرنے کی درخواست کی گئی، جس کے باعث پروگرام کے انتظامات اور تکنیکی تیاریوں کے لیے وقت انتہائی محدود تھا۔‘इतना पैसा देकर आपको बुलाया है….’, सिंगर दलेर मेहंदी पर भड़के मंत्री, बीच प्रोग्राम मंच पर हंगामा #dalermehndi #singer #kunjapurimela #subodhuniyal@SubodhUniyal1@dalermehndiखबर के लिए नीचे दिए लिंक पर क्लिक करेंhttps://t.co/7Q252o2NTG https://t.co/lbxuBHENEK— ETVBharat Uttarakhand (@ETVBharatUK) October 19, 2026دلیر مہندی کا اعترافپروگرام کے اختتام پر بیک اسٹیج دلیر مہندی سے اس معاملے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی پرفارمنس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ براہِ راست گانے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ان کے مطابق شو کو جاری رکھنے اور بہتر انداز میں مکمل کرنے کے لیے ان کی تکنیکی ٹیم اور منتظمین کو بیک گراؤنڈ ٹریک اور ریکارڈ شدہ آواز کا سہارا لینا پڑا۔دلیر مہندی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں عوام سے ہمیشہ بے پناہ محبت ملی ہے اور وہ ان کے جذبات کا احترام بھی کرتے ہیں۔بعد ازاں منتظمین اور تکنیکی ٹیم نے انتظامات میں فوری تبدیلیاں کیں، جس کے بعد دلیر مہندی نے لائیو پرفارمنس پیش کی اور تقریب کا ماحول دوبارہ خوشگوار ہوگیا۔دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کیس میں سزا سنادی گئی