جے ڈی وینس کا مائیکرو سافٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا میں مائیکرو سافٹ کے خلاف 6 ہزار امریکی کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کرکے غیر ملکی ملازمین کے لئے ویزا پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے الزام پر کارروائی کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے 6 ہزار امریکیوں کو نکال کر غیر ملکیوں کو ویزے اور ملازمت دینے پر مائیکروسافٹ زیر تفتیش ہے۔جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ کسی امریکی کمپنی نے مائیکروسافٹ سے زیادہ امیگریشن کا غلط فائدہ نہیں اٹھایا۔واضح ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر سے تقریباً 9 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا، جو 2023ء کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی تصور کی جا رہی ہے۔ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں کمپنی کو مزید مؤثر، چست اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، یہ برطرفیاں مائیکرو سافٹ کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد حصہ ہیں۔ترجمان کے مطابق ہم تنظیمی تبدیلیاں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ کمپنی اور اس کی ٹیمیں جدید، متحرک اور مسابقتی مارکیٹ میں زیادہ بہتر طور پر کامیاب ہو سکیں۔