ریاض: سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقے میں تین میزائلوں کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے کہا کہ ریاض اور جنوبی علاقے میں دو ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا۔بیان کے مطابق ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ 15 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ریاض صوبے کی وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں خطرہ ٹل گیا ہے۔قبل ازیں سعودی اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی سعودی شہر ظہران پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔حوثی ملیشیا کو جرائم اور مسلسل حملوں پر جوابدہ ٹھہرانا ضروری ہے: سعودی عربحکام نے بتایا کہ یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج کے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے اہداف پر 9 حملے کیے گئے۔