تہران (14 اکتوبر 2026): ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا کبھی بھی ایران پر زمینی حملے کی جرأت نہیں کرے گا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کبھی بھی ایران پر زمینی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ اس حوالے سے ہونے والی باتیں صرف امریکا کا میڈیا پروپیگنڈا ہے۔جنرل محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ امریکیوں کی انتہائی خفیہ ملاقاتوں میں بھی زمینی حملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر ایسا کیا تو پھر ان کے ساتھ کیا ہوگا۔ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ اگر زمینی حملے کی قیاس آرائی کو مان بھی لیا جائے تو ایران پر زمینی حملے کے بعد اتنے امریکی فوجی گرفتار ہو جائیں گے کہ امریکا کو ہتھیار ڈالنے پڑ جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عراق اور افغانستان کے زمینی فوجی آپریشنز میں امریکا کے تقریباً 7 ٹریلین ڈالرز خرچ ہوئے اور پھر بھی عراق، افغان جنگوں میں اسے شکست کے علاوہ کچھ نہ مل سکا۔اردن میں حملے کے دوران 200 امریکی ہلاک ہوئے، ایرانی کمانڈر کا دعویٰ