خانہ کعبہ میں بارش کے دوران عبادت اور طواف کے روح پرور مناظر کی ویڈیو

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ: سعودی عرب مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو نے دلوں کو چھو لیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے گرد بارش کی بوندوں میں بھیگتے عمرہ زائرین طوافِ کعبہ میں مصروف رہے اور عبادت جاری رکھی۔رپورٹس کے مطابق دوران بارش مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں زائرین نے بارانِ رحمت کے درمیان طوافِ کعبہ جاری رکھا۔موسلا دھار بارش کے باعث مسجد الحرام اور گردونواح کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے۔بارش کی بوندوں میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے زائرین کے مناظر نے حرم شریف کی روحانی فضا کو مزید دلکش بنا دیا۔سعودی ایئرپورٹ پر حوثی حملے کے بعد اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسافروں کی مدد کرنے والی یہ خاتون کون؟قدرت کے اس حسین منظر میں عبادت، عقیدت اور روحانیت کا امتزاج دیکھنے کو ملا۔