اب کسی کو سچائی پر یقین نہیں رہا: ڈینی بوائل نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

Wait 5 sec.

نیویارک: آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی فلم ساز ڈینی بوائل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حقائق کو ”جعلی خبریں“ قرار دینے کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی فلم ساز ڈینی بوائل نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق لندن فلم فیسٹیول میں اپنی نئی فلم ’اِنک‘ کے برطانوی پریمیر کے موقع پر انہوں نے ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا طاقتور ترین شخص کسی حقیقت کو جعلی خبر قرار دیتا ہے اور اپنے پلیٹ فارم پر جھوٹ کو سچ کے طور پر سامنے لاتا ہے۔ڈینی بوائل کا کہنا تھا کہ میڈیا میں توجہ حاصل کرنے کی دوڑ نے سچائی اور صحافتی اقدار کو متاثر کیا ہے۔بوائل نے کہا کہ دنیا کا سب سے طاقتور شخص کسی حقیقت کو جعلی خبر قرار دیتا ہے اور اپنے ٹروتھ سوشل پر جھوٹ کو اپنی سچائی کہتا ہے۔ ان کا اشارہ ٹرمپ کے اس طرزِ عمل کی جانب تھا جس میں وہ اپنے خلاف شائع ہونے والی خبروں کو اکثر ”فیک نیوز“ قرار دیتے ہیں۔خفیہ معلومات لیک کرنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپبوائل کے نزدیک یہ صورت حال اس وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے جس میں خبروں کی مقبولیت، قارئین کی توجہ اور تجارتی فائدے کو صحافتی معیار پر ترجیح دی جاسکتی ہے۔