بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسرا حملہ آور فائرنگ کی کوشش کرتا ہے لیکن گولی پھنس جاتی ہے۔قریب سے بنائی گئی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جب پہلا ملزم فائرنگ کرچکا ہوتا ہے تو دوسرا حملہ آور گاڑی کی کھڑکی کے پاس پوزیشن لیتا ہے اور انتہائی قریب سے فائر کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ ٹریگر دباتا ہے لیکن گولی پھنس جاتی ہے اور وہ اس ناکامی پر وہاں سے بھاگ نکلتا ہے۔پشپا نرسی پارک کے قریب فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹر سائیکل اندھیری (ویسٹ) ریلوے اسٹیشن کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس کا ماننا ہے کہ حملہ آوروں کو شاید اس بات کا علم تھا کہ ٹائیگر شیروف اتوار کے روز باقاعدگی سے اس پارک میں تقریباً دو گھنٹے فٹ بال کھیلنے آتے ہیں۔تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملزمان نے اداکار کے وہاں پہنچنے سے پہلے ریکی کی تھی اور پارک کے باہر ان کا انتظار کر رہے تھے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان نے اداکار کا تعاقب کیا اور ان کے پہنچنے تک پارک کے دروازے کے باہر انتظار کیا۔BREAKING: GUNMEN OPEN FIRE AT BOLLYWOOD STAR TIGER SHROFF IN MUMBAI, LEAVING TWO PEOPLE INJURED https://t.co/5uduOAiQj5— Aerion Reporters (@Aerionreporter) October 18, 2026