ٹرین میں اونچی آواز میں فون پر بات کی تو لگے گا 1000 ہزار روپے کا جرمانہ، ریلوے کی وارننگ

Wait 5 sec.

ٹرین میں سفر کے دوران اونچی آواز میں فون پر بات کرنا یا ایئر فون کے بغیر ویڈیو اور موسیقی چلانا اب مسافروں کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ جنوبی ریلوے نے اس طرح کے رویے پر روک لگانے کے لیے اپنے تمام متعلقہ ڈویژنوں کو بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کا مقصد ٹرین میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ جنوبی ریلوے کی 6 اکتوبر 2026 کی ہدایت کے مطابق مسافروں سے کہا جائے گا کہ وہ اونچی آواز میں بات کرنے اور فون کے اسپیکر پر گانے یا ویڈیو چلانے سے گریز کریں۔ اس کے لیے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں اعلانات کیے جائیں گے۔ مسافروں کو مقامی زبانوں کے ساتھ ہندی اور انگریزی میں بھی پیغامات دیے جائیں گے۔Southern Railway has asked its divisions to sensitise passengers against loud phone conversations and playing music or videos on speaker mode in trains. Violators may face a fine of up to Rs 1,000 and imprisonment of up to six months under Section 145 of the Railways Act.Read… pic.twitter.com/bGVHr1pbBY— IndiaToday (@IndiaToday) October 19, 2026ریلوے کی جانب سے تجویز کردہ پیغام میں مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران فون پر دھیمی آواز میں بات کریں اور موسیقی سننے یا ویڈیو دیکھنے کے لیے ایئر فون کا استعمال کریں۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ فون پر اونچی آواز میں بات کرنے یا اسپیکر پر گانے اور ویڈیو چلانے سے دوسرے مسافروں کی نیند اور آرام میں خلل واقع ہوتا ہے۔ ہدایت میں ریلوے ایکٹ کی دفعہ 145 کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہنگامہ کرنے یا دوسرے مسافروں کے سفر میں خلل ڈالنے جیسے معاملات میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ہدایت میں 1000 روپے تک جرمانے اور 6 ماہ تک قید کا بھی ذکر ہے۔ حالانکہ کسی معاملے میں کارروائی اور سزا کا فیصلہ نافذ قانونی دفعات اور واقعے کے حالات کے مطابق ہوگا۔یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں کو دی ہدایتجنوبی ریلوے نے چنئی، پلکڑ، ترووننت پورم، تروچیراپلی، مدورئی اور سلیم ڈویژنوں کے افسران کو اس ہدایت پر عمل کرنے کے لیے کہا ہے۔ مسافروں کو بیدار کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کرنے کے ساتھ نوٹس بھی لگائے جائیں گے۔ ریلوے کا ماننا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ اور ویڈیو ایپس کے بڑھتے استعمال کے باعث عوامی مقامات پر فون کے اسپیکر سے اونچی آواز میں کنٹینٹ چلانے کا مسئلہ بڑھا ہے۔ ایسے میں مسافروں کو دوسروں کی سہولت کا خیال رکھنے کے لیے بیدار کرنا ضروری ہے۔موبائل پر گھنٹوں ریلز دیکھنا چھوڑیے، کتاب پڑھیے اور پیسے کمائیے، سنگاپور کی انوکھی پہلواضح رہے کہ ریلوے بورڈ نے 23 جولائی 2012 کو بھی اس طرح کی شکایات پر ہدایت جاری کی تھی۔ اس وقت ریلوے کے ڈبوں، خاص طور پر اے سی کوچز میں موبائل پر اونچی آواز میں بات کرنے، طویل گفتگو کرنے اور اونچی آواز میں رنگ ٹون بجانے کی شکایات ملی تھیں۔ ریلوے بورڈ نے مسافروں کو فون سائلنٹ یا وائبریشن موڈ پر رکھنے، دھیمی رنگ ٹون استعمال کرنے اور اونچی آواز میں بات کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔