اسرائیل میں الیکشن سے پہلے ٹرمپ کی نیتن یاہو کی کھل کر حمایت، اہم بیان دے دیا

Wait 5 sec.

(18 اکتوبر 2026): اسرائیل میں الیکشن سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو عظیم جنگجو وزیر اعظم اور امن داعی قرار دیتے ہوئے انہیں فروری میں ایران پر حملوں میں امریکا کا ساتھ دینے پر سراہا۔ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے لکھا کہ نیتن یاہو زبردست مخالفت کے باوجود مضبوط، بہادر اور ذہین ثابت ہوئے، انہوں نے نہ صرف مخالفت کو برداشت کیا بلکہ حقیقت میں وہ مزید مضبوط ہوئے، میں نے ان کو انتہائی کٹھن حالات میں دیکھا ہے، ایسے حالات میں عام لوگ دباؤ میں آ جاتے ہیں لیکن وہ نہیں ڈگمگائے۔یہ بھی پڑھیں: الیکشن سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں ہے: نیتن یاہوڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر نیتن یاہو کیلیے میری مکمل اور بھرپور حمایت قبول کریں۔نیتن یاہو نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مل کر مشن مکمل کریں گے۔اسرائیل میں 27 اکتوبر 2026 کو الیکشن کا انعقاد ہوگا۔سروے کے مطابق اسرائیل میں کسی بھی امیدوار کے پاس اقتدار تک واضح راستہ نہیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹ کے بجائے پارلیمنٹ میں اتحادی حکومتیں بنا کر کیا جاتا ہے۔