راجیہ سبھا رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس پر بنگلہ دیش کے راستے اقتدار کی تبدیلی کی کوشش کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود اقتدار کی تبدیلی چاہتی ہے۔ کپل سبل نے بدعنوانی، اداروں اور ووٹر لسٹ کو لے کر بھی حکومت پر سوالات اٹھائے۔ دراصل مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج کا مقصد بنگلہ دیش کی طرح ہندوستان میں بھی اقتدار کی تبدیلی کرنا ہے۔Rajnath Singh :You allege that Congress wants “regime change” the Bangladesh route No. People want “regime change”Protests with slogan “India against corruption” brought you powerThen :You embraced corruption Captured institutions Manipulated voters listTime to go !— Kapil Sibal (@KapilSibal) October 17, 2026کپل سبل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ الزام عائد کرتے ہیں کہ کانگریس بنگلہ دیش کے راستے اقتدار کی تبدیلی چاہتی ہے۔ نہیں، عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتی ہے۔ بدعنوانی کے خلاف ہندوستان کے نعرے کے ساتھ ہونے والے احتجاجی مظاہروں نے آپ کو اقتدار تک پہنچایا تھا۔ لیکن اس کے بعد آپ نے کیا کیا؟ بدعنوانی کو گلے لگا لیا۔ اداروں پر قبضہ کر لیا۔ ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی۔ اب اقتدار سے جانے کا وقت آ گیا ہے!‘‘’ہم فخر سے کہتے ہیں، اقتدار میں تبدیلی لا کر رہیں گے‘، راجناتھ سنگھ کے بیان پر کانگریس کا جوابی حملہواضح رہے کہ جمعہ (16 اکتوبر) کو کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پون کھیڑا نے بھی راجناتھ سنگھ کے ’اقتدار کی تبدیلی‘ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ پون کھیڑا نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ مہم چلا رہے ہیں۔ پورا ملک کھلے عام یہ بات کہہ رہا ہے۔ ہم خود بھی اپنی بات دہرا رہے ہیں کہ ہمیں اس حکومت کو شکست دینی ہے اور اس نظام کو بدلنا ہے۔ پھر راجناتھ سنگھ آگے کیوں آئے؟‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم فخر سے کہہ رہے ہیں کہ ہم حکومت بدلیں گے۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھیں گے اور تبدیلی لاکر رہیں گے۔ اپوزیشن کا ارادہ ہمیشہ انتخابات کے ذریعہ حکومت تبدیل کرنے کا ہوتا ہے۔‘‘हमने एक अभियान चलाया है 'वोट चोर- गद्दी छोड़'। पूरा देश भी यह खुलकर बोल रहा है।हमें इस 'वोट चोर' सरकार को हराना है, सिस्टम को बदलना है।चुनाव के जरिए regime बदलना लोकतंत्र का हिस्सा है, लेकिन राजनाथ सिंह और BJP के नेता इससे नाराज हैं, क्योंकि इन्हें लोकतंत्र की आदत नहीं रही।… pic.twitter.com/Zwe32aqWuy— Congress (@INCIndia) October 16, 2026