نیتن یاہو جھوٹا، فلسطینی بچوں کا قاتل ہے: امریکی رکنِ کانگریس

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی رکنِ کانگریس رو کھنہ نے نیتن یاہو کا مکرہ چہرہ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو جھوٹا ہے، اس کے ہاتھوں پر فلسطینی بچوں کا خون ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی رکنِ کانگریس رو کھنہ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے فوٹوگرافر پر حالیہ حملے کے بعد امریکی رکنِ کانگریس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جھوٹا ہے، اس کے ہاتھ بچوں کے خون سے رنگین ہیں۔رو کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ دو الگ الگ پوسٹس میں فوٹو جرنلسٹ ہائیڈی لیوائن پر حملے کی نشاندہی کی۔Masked Israeli settlers attacked Palestinian villagers on Friday, setting olive groves on fire and slinging rocks.Caught in the attack was Post photographer Heidi Levine. “They just kept kicking me and kicking me, like probably 50 times,” Levine said. https://t.co/9YLUuU9ktP https://t.co/0SrFcIW4as— The Washington Post (@washingtonpost) October 16, 2026انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے فوٹوگرافر کو اٹھا کر زمین پر پٹخا اور اس کے بعد انہیں مسلسل ٹھوکریں مارتے رہے۔انہوں نے اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی ایسی امداد بند کر دینی چاہیے جو آبادکاروں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے اور ان ہتھیاروں کی فروخت بھی روکنے کی ضرورت ہے۔اسرائیلی آبادکاروں کا امریکی صحافی پر حملہ، واشنگٹن پوسٹ سخت برہمانہوں نے جولائی میں پیش آنے والے اپنے ایک واقعے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے نیویارک ٹائمز کے ایک فوٹوگرافر کے ہمراہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی آبادکاروں نے حراست میں لے رکھا تھا، اس وقت نیتن یاہو نے مجھے جھوٹا قرار دیا تھا۔