راجدھانی دہلی میں جمعرات (15 اکتوبر) کی صبح بارش کے ساتھ ہوئی۔ آسمان میں گھنے کالے بادل منڈلاتے رہے اور کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی۔ ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے خراب موسم کے امکانات کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے کے مطابق دہلی میں گرج چمک کے ساتھ ساتھ درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے اور بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔VIDEO | Delhi: Rain lashes the National Capital. Visuals from ISBT Kashmiri Gate.(Full video available on PTI Videos - https://t.co/d8jp61yd2p) pic.twitter.com/Gg6GjQ1avM— Press Trust of India (@PTI_News) October 15, 2026محکمۂ موسمیات نے جمعرات کی دوپہر تک دہلی کے کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی کے آسمان پر دن بھر بادل چھائے رہ سکتے ہیں، اور کچھ مقامات پر رک رک کر بارش ہوسکتی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کے امکان کے پیش نظر خراب موسم میں لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔بارش اور بادلوں کے درمیان راجدھانی دہلی کا کم از کم درجۂ حرارت 23.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے، جو معمول سے 3.7 ڈگری زیادہ ہے۔ محکمۂ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ تقریباً 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بادل چھائے رہنے اور بارش ہونے کی وجہ سے دن کے درجۂ حرارت میں کمی آنے کی امید ہے۔ جس کے سبب گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔بارش کے درمیان راجدھانی دہلی کی آب و ہوا کا معیار درمیانے درجے میں رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) جمعرات کی صبح 9 بجے 165 ریکارڈ کیا گیا۔ راجدھانی دہلی میں ہو رہی بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا اور کئی علاقوں میں ٹریفک نظام بھی متاثر ہوا ہے۔