جگدیپ دھنکھڑ کو آر ایس ایس نے وجے دشمی تقریبات میں کیا مدعو، کانگریس نے چلائے طنز کے تیر

Wait 5 sec.

سابق نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کو آئندہ ہفتے ناگپور میں ہونے والی آر ایس ایس کی عظیم الشان سالانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ تقریب ہر سال وجے دشمی کے دن آر ایس ایس کے یوم تاسیس کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کی جاتی ہے۔ رواں سال 20 اکتوبر کو ناگپور کے ریشم باغ میدان میں ہونے والی یہ تقریب آر ایس ایس کی صد سالہ تقاریب کے اختتام کی علامت بھی ہوگا۔ آر ایس ایس نے بتایا ہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اسے خطاب کریں گے۔ آر ایس ایس نے بتایا کہ اس سال سنگھ کی وجے دشمی تقریب اس کے صد سالہ تقاریب کے اختتام کی علامت ہے۔ اس تقریب میں سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور مغربی و وسطی ہندوستان کے لیے اسرائیل کے قونصل جنرل یانیو ریواچ کو مدعو کیا گیا ہے۔اس پروگرام میں دھنکھڑ کو مدعو کیے جانے پر کانگریس نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکو سسٹم خود ہی آپس میں لڑ رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ اگرچہ دھنکھڑ کو آر ایس ایس کی جانب سے دعوت نامہ ملا ہے، لیکن حکومت نے ابھی تک انہیں وہ سرکاری رہائش الاٹ نہیں کی ہے، جس کے وہ حق دار ہیں، جبکہ انہوں نے گزشتہ سال جولائی میں اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔ دھنکھڑ نے طبی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔On July 21, 2025 the PM and HM suddenly in a matter of a few minutes forced the resignation of the Vice President Jagdeep Dhankar who they had got elected three years earlier. The Vice President had been a strong critic of the Modi Govt’s continuing neglect of the demands of…— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) October 14, 2026دھنکھڑ نے صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو کو لکھے اپنے خط میں کہا تھا کہ صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے اور طبی مشورے پر عمل کرنے کے لیے، میں آئین کے آرٹیکل 67  (اے) کے مطابق فوری طور پر ہندوستان کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ کانگریس نے دھنکھڑ کو ملنے والے دعوت نامے کو بنیاد بناتے ہوئے حکومت سے ان کے استعفے اور سرکاری رہائش الاٹ کیے جانے کے زیر التوا معاملے پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ آر ایس ایس نے کہا ہے کہ وہ اس کی سالانہ یوم تاسیس کی تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔