خفیہ معلومات لیک کرنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن(15 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ معلومات افشاںکرنے والوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے زمانے کی طرح ایسے افراد کو گولی مار دینی چاہیے۔ ایریزونا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ خبر رساں اداروں کو ایران پر حملے کا وقت معلوم ہو جانے کے باعث انہیں مجبوراً کارروائی منسوخ کرنا پڑی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیارے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، لیکن خبر لیک ہونے کی وجہ سے ایران ان طیاروں کا انتظار کر رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دو روز بعد اسی وقت کارروائی انجام دی جانی تھی اور یہی وہ واحد موقع تھا جب ایران کو امریکی آمد کی توقع نہیں تھی، لیکن معلومات سامنے آنے کے بعد آپریشن روکنا پڑا۔Follow US on ARY Tubeامریکی صدر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کسی نے یہ خبر لیک کر دی تھی کہ میں میسوری سے رات 12 بج کر 7 منٹ پر روانہ ہو رہا ہوں، اور یہ خبر نیویارک ٹائمز اور سی این این میں بھی شائع ہو گئی، جس میں روانگی اور پہنچنے دونوں کے اوقات افشاں کر دیے گئے تھے۔انہوں نے خفیہ معلومات لیک کرنے والوں کو زمین پر موجود بدترین لوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کسی گھٹیا شخص نے یہ معلومات افشاں کی ہیں، اس کے خلاف انتہائی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ اسے جیل بھیج دینا چاہیے، گولی مار دینی چاہیے اور اسے اپنی باقی تمام زندگی جیل میں ہی گزارنی چاہیے۔