سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں پر آئی ایم ایف کا ردعمل آ گیا

Wait 5 sec.

(15 اکتوبر 2026): سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے جاری ہیں جس میں اب تک کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ جاں بحق افراد میں سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین بھی شامل ہیں۔دنیا بھر سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی جا رہی ہے۔ اب اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے بنکاک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حوثیوں کے سعودی عرب پر تواتر سے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی معیشت خطے اور دنیا کے لیے اہم ہے،ان واقعات کے ممکنہ منفی اثرات ہر جگہ اور ہر ایک پر ہو سکتے ہیں۔سعودی ایئرپورٹ پر حوثی حملے کے بعد اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسافروں کی مدد کرنے والی یہ خاتون کون؟