ریاض (15 اکتوبر 2026): گزشتہ دنوں کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کے بعد اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسافروں کی مدد کرنے والی خاتون نے دل جیت لیے۔حوثیوں نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا جس میں غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔اس سنگین موقع پر بھی ایئرپورٹ پر ایک خاتون اپنی جان کی پروا کیے بغیر مسافروں کی مدد کرتی دکھائی دی، جنہوں نے مشکل حالات میں اپنے رویے سے سب کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے میزائل حملے کے دوران ایک خاتون نے خوف و ہراس کی صورتحال میں اپنا حوصلہ برقرار رکھا۔ مسافروں، بچوں اور دیگر افراد کی محفوظ مقامات کی جانب رہنمائی کرتی رہیں۔یہ مددگار خاتون کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاؤنج آپریشنز منیجر سعودی خاتون عبیرالعجمی ہیں، جنہوں نے ہنگامی صورتحال میں فرض شناسی اور حوصلے کی مثال قائم کی۔سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سراہتے ہوئے انہیں سعودی خاتون اہلکار کی فرض شناسی اور پروفیشنل مہارت کی قابل تقلید مثال قرار دیا۔عبیر کی چھوٹی بہن نورۃ العجمی نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ’بڑی بہن اور میرا سہارا عبیر، میں نے انہیں ہمیشہ ایک بہارد شخصیت کے روپ میں دیکھا ہے۔‘عبیر العجمی نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ہماری تربیت کا حصہ ہے کہ کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہو تو اسے حل کیا جائے۔ ہر ممکن طریقے سے مسافروں کی فوری مدد کریں۔ یہی ہمارے دین حنیف کی تعلیمات اور سعودی عرب کی اقدار بھی ہیں کہ ضرورت مند کی مدد ہر طرح سے مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاض ایئرپورٹ کمپنی کی جانب سے مسافروں کی بروقت مدد اور مختلف حالات میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ اسی تربیت کے باعث اس قابل ہوئے کہ مشکل وقت میں بروقت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے گھبرائے بغیر مسافروں کی رہنمائی اور مدد کی۔’اپنی سرزمین سعودیہ پر حملوں کیلیے استعمال نہیں ہونے دیں گے‘ عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی