کروز جہاز سے سمندر میں گرنے والی خاتون 20 گھنٹے بعد زندہ بچالی گئی

Wait 5 sec.

ایتھنز(15 اکتوبر 2026): بحرِ روم میں ایک حیرت انگیز واقعے کے دوران رائل کیریبین کے کروز جہاز سے سمندر میں گرنے والی 44 سالہ خاتون کو تقریباً 20 گھنٹے بعد زندہ بچا لیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق، ایل سلواڈور سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون رائل کیریبین کے مشہور جہاز ’اوڈیسی آف دی سیز‘ میں سوار تھیں۔ ہفتے کے روز جب یہ جہاز یونان کے جزیرے زاکنتھوس کے قریب سے گزر رہا تھا، تو خاتون سمندر میں جا گریں۔ریسکیو کے طویل آپریشن کے دوران، ایک مال بردار جہاز ’ایم ایس سی روزیلا تھری‘ کے عملے کی نظر اس خاتون پر پڑی جو ایک نارنجی رنگ کے لائف بوائز کو تھامے سمندر میں موجود تھیں۔44-year-old woman who went overboard on a Royal Caribbean cruise off the coast of Zakynthos, Greece, found *alive* after 20 hours at sea. https://t.co/TRwgN73oBe— Daily Loud (@DailyLoud) October 14, 2026عملے نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی، جس پر یونانی کوسٹ گارڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ کوسٹ گارڈ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسیوں کی مدد سے خاتون کو بحفاظت سمندر سے باہر نکال لیا۔کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق، ابتدائی پوچھ گچھ میں خاتون نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جہاز سے چھلانگ اس لیے لگائی تھی کیونکہ وہ وہاں سے اترنا چاہتی تھیں۔معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والی اس خاتون کو فوری طور پر کاتاکولو بندرگاہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔ یونانی حکام نے خاتون کی اس غیر معمولی حرکت کے پیش نظر ان کے نفسیاتی معائنے کا حکم بھی دے دیا ہے تاکہ ان کی ذہنی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔