ایران جنگ سے امریکی خاندان کتنا متاثر ہوا ہے؟ موڈیز کی رپورٹ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (15 اکتوبر 2026): ایران جنگ سے صرف امریکی حکومت نہیں بلکہ امریکی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے موڈیز کی چشم کشا رپورٹ سامنے آئی ہے۔ایران جنگ کو سات ماہ سے زائد گزر چکے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے دعووں کے برعکس امریکا کو اس جنگ میں اب تک اپنی مطلوب کامیابی نہیں ملی ہے تاہم اس جنگ کی وجہ سے جہاں عالمی معیشت پر دباؤ آیا ہے وہیں امریکی حکومت کے ساتھ امریکی صارفین بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔موڈیز کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث امریکی صارفین کو مجموعی طور پر 265 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہر امریکی گھرانے کو اب تک اوسطاً 2000 ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔موڈیز کے مطابق جنگی اخراجات اور ان کے معاشی اثرات نے امریکی گھرانوں کی آمدنی میں متوقع اضافے کے تقریباً نصف حصے کو متاثر کیا ہے، جس سے صارفین کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو امریکی صارفین کے اخراجات بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے، ایندھن اور توانائی مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھا ہے، جس کے اثرات دیگر اشیا اور خدمات کے اخراجات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔’امریکا کبھی بھی ایران پر زمینی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا‘