سعودی عرب: زائرین کو کعبہ مشرفہ کے غلاف کی تیاری کے مراحل دکھائے گئے

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب میں سال 1448 ہجری کے خادم الحرمین الشریفین عمرہ و زیارت پروگرام کے چوتھے سیشن کے مہمانوں نے مکہ مکرمہ میں کعبہ مشرفہ کے غلاف کی تیاری کے مراحل دیکھنے کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کا دورہ کیا۔ جو پروگرام کے ساتھ منسلک ثقافتی اور معرفتی پروگراموں کا حصہ ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد مہمانوں کو حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور ان کے زائرین کی خدمت میں مملکت کی کوششوں سے روشناس کرانا ہے۔دورے کے دوران مہمانوں نے کعبہ مشرفہ کے غلاف کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا جس کا آغاز کپڑے کی تیاری اور رنگائی سے ہو کر سلائی اور کڑھائی سے گزرتے ہوئے حتمی جوڑ تک پہنچتا ہے۔وفد کے ارکان نے غلاف کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد اور اس کی تکمیل کے لیے ضروری باریک فنی اور کاریگری کی مہارتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور اعلیٰ ترین معیار اور عمدگی کے مطابق غلاف کی تیاری کرنے والے متخصص قومی عملے کا کام دیکھا۔خانہ کعبہ میں بارش کے دوران عبادت اور طواف کے روح پرور مناظر کی ویڈیومہمانوں نے کعبہ مشرفہ کے غلاف کی تیاری میں دیکھی گئی باریکی اور عمدگی پر اپنی تعریف کا اظہار کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ اس دورے نے انہیں خانہ کعبہ کی خدمت، اس کے غلاف کی دیکھ بھال اور حرمین شریفین کو حاصل مسلسل توجہ اور سرپرستی سے متعلق مملکت کی کوششوں کا قریب سے جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔