عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتیں کم رہیں جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں 0.48 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد خام تیل 97.49 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر آگیا۔برینٹ کروڈ کے سودوں میں 0.49 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 105.43 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔سونا-چاندیعالمی مارکیٹ میں 28 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4181 ڈالر ہوگئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 2800 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔چاندی کی قیمت میں 108 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 6256 روپے پر پہنچ گئے۔