طیارے میں کھٹملوں کی بھرمار، مسافر چیخ اٹھے، پرواز منسوخ

Wait 5 sec.

سڈنی : اٹلی سے آسٹریلیا جانے والی پرواز میں کھٹملوں کے نکل آنے پر مسافروں نے شور مچا دیا، فضائی کمپنی قنطاس نے پرواز منسوخ کردی۔آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس کی پرواز میں کھٹملوں کی موجودگی نے مسافروں کے لیے سفر کو شدید پریشانی میں بدل دیا، جس کے باعث بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو گراؤنڈ کرکے خصوصی صفائی کرنا پڑی۔طیارے میں کھٹمل نکلنے اور مسافروں کو کاٹنے کی شکایات کے بعد اٹلی سے آسٹریلیا جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی جس کے باعث مسافروں کو غیر متوقع پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔واقعہ قنطاس کی پرواز کیو ایف5 میں پیش آیا جو پرتھ سے روم کے لیے تقریباً 17 گھنٹے کا طویل نان اسٹاپ سفر کرتی ہے، بعض مسافروں نے شکایت کی کہ انہیں کھٹملوں نے کاٹ لیا ہے، جس کے بعد طیارے کو واپسی پر سروس سے ہٹا دیا گیا۔قنطاس ترجمان کے مطابق طیارے میں اکانومی کلاس کی نشستوں کی محدود تعداد سے متعلق ایک مسئلہ سامنے آنے کے بعد اسے ’ڈیپ کلین‘ یعنی گہری اور خصوصی صفائی کے لیے گراؤنڈ کیا گیا، اسی وجہ سے ہفتے کو روم سے پرتھ جانے والی واپسی کی پرواز منسوخ کردی گئی اور مسافروں کو متبادل انتظامات کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔قنطاس نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مسافروں کے لیے رہائش کا انتظام کیا گیا اور انہیں ان کی اصل روانگی کے وقت سے 48 گھنٹے کے اندر متبادل پروازوں پر دوبارہ بک کیا گیا۔پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں کھٹملوں کے ساتھ لال بیگ بھی راج کرنے لگے