ایئر انڈیا نے سعودی عرب کیلئے تمام پروازیں منسوخ کردیں

Wait 5 sec.

ممبئی: حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے باعث ایئر انڈیا نے ریاض دمام اور جدہ آنے جانے والی اپنی تمام پروازیں 20 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلہ سے ان مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں جنہوں نے ان شہروں کے لیے ٹکٹ بک کیے ہیں۔ حالانکہ ایئر لائن نے مکمل رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے مطابق مسافروں اور عملہ کی حفاظت اس کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اس سے قبل 15 اکتوبر کو انڈیگو اور اکاسا ایئر نے سعودی عرب کے لیے اپنی سبھی پروازوں کی منسوخی سے متعلق مدت بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق انڈیگو نے خلیجی ملک میں بدلے حالات کے درمیان سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کرنے کی اطلاع دی تھی۔اکاسا ایئر کے مطابق مغربی ایشیا میں موجودہ سیکورٹی حالات کو دیکھتے ہوئے اس نے ریاض آنے جانے والی سبھی پروازوں کی منسوخی 24 اکتوبر تک اور جدہ آنے جانے والی پروازوں کی منسوخی 21 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔سعودی ایئرپورٹس کو حوثیوں نے کب کب نشانہ بنایا؟ تفصیلات جاریواضح رہے کہ ایئر انڈیا نے اس سے قبل اپنی پروازوں کو 17 اکتوبر تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب اسے بڑھا کر 20 اکتوبر کر دیا ہے۔