ماسکو: روس میں ماسکو کے چاروں بڑے ہوائی اڈوں کو یوکرینی ڈرون حملوں کے باعث رات بھر بند کرنا پڑا، جس سے فضائی سفر متاثر ہوا اور 160 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس میں ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت کی جانب آنے والے 94 ڈرون گرا دیئے۔رپورٹس کے مطابق وونوکووو، دومودیدوو، ژوکوفسکی اور شیریمیٹیوو ہوائی اڈوں کو سات گھنٹے تک بند رکھا گیا۔ سینٹ پیٹرزبرگ کے پلکووو ہوائی اڈے کو بھی رات کے دوران دو بار کام روکنا پڑا۔روسی حکام کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے پہلے 14 دنوں میں ماسکو کے چاروں ہوائی اڈے مجموعی طور پر 101 گھنٹے بند رہے، جبکہ پورے ستمبر میں یہ مدت 46 گھنٹے تھی۔رپورٹس کے مطابق منگل کو یوکرین نے ماسکو کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 500 ڈرون استعمال کئے تھے۔ یوکرین نے روسی ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں متاثر کرنے کے کسی منظم آپریشن کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل سے لدا سپر ٹینکر بارودی سرنگ سے نشانہ بن گیاروسی حکام نے ان رپورٹس کی بھی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ 9 اکتوبر کو صدر پوتن کے طیارے کو ڈرون حملے کے باعث ماسکو میں اترنے میں دشواری ہوئی اور اس کا رخ سینٹ پیٹرزبرگ موڑا گیا تھا۔