تہران: ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے جمعہ کو کہا کہ امریکا ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے ذریعے ایران کو دھمکی نہیں دے سکتا۔رکنِ پارلیمان ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’ابھی تک کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا جو مدر آف آل بمز استعمال کر کے ہمیں دھمکی دے سکے۔‘‘The head of the Iranian parliament’s national security committee said on Friday that the United States could not threaten Iran with the “Mother of All Bombs.”“No one has yet been born who could threaten us by using the ‘Mother of All Bombs’,” lawmaker Ebrahim Azizi said, responding to US President Donald Trump’s remarks.Trump said Thursday in an interview with Newsmax that he would not use nuclear weapons against Iran, while describing the “Mother of All Bombs” reportedly under consideration for potential strikes as an extremely powerful but non-nuclear weapon.— Iran International English (@IranIntl_En) October 16, 2026ٹرمپ نے جمعرات کو نیوز میکس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔ تاہم، انھوں نے ’’تمام بموں کی ماں‘‘ کو، جسے مبینہ طور پر ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ایک انتہائی طاقت ور لیکن غیر جوہری ہتھیار قرار دیا۔’ایران کے خلاف جنگ یورپی شہریوں کو اب تک 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی‘چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ ٹرمپ سمجھ لیں ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو ہماری عظیم قوم کے خلاف کوئی بم استعمال کر سکے، دھمکانے کے لیے نام نہاد مدر آف آل بم استعمال کرنے کی کوئی جرأت نہیں کر سکتا۔