ریاض : سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فہد بن مشاری آل سعود انتقال کر گئیں، ان کی نمازِ جنازہ آج ریاض میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی دیوان نے شہزادی الجوہرہ بنت فہد بن مشاری بن سعود بن جلوی آل سعود کے انتقال کا باضابطہ اعلان کر دیا۔سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ، 17 اکتوبر (بمطابق 6 جمادی الاول 1448ھ) کو نمازِ عصر کے بعد دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔سعودی شاہی دیوان نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔FOLLOW US ON ARY TUBEشاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے اور سعودی میڈیا رپورٹس میں شہزادی الجوہرہ کی وفات کی وجوہات یا مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہیں۔