ریاض: سعودی عرب میں وزیر تجارت، ماجد القصبی نے تجارتی ضوابط جاری کرتے ہوئے خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کرنے کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ تجارت کی جانب سے اشیائے ضروریہ کے لیے مقرر کیے گئے نرخوں کی خلاف ورزی پرایک لاکھ ریال تک جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دکانوں یا تجارتی اداروں کی جانب سے ’فروخت شدہ مال واپس یا تبدیل نہیں ہوگا‘ کا نوٹس لگانے پر ایک ہزار ریال تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق منظور شدہ ضوابط میں الیکٹرانک ادائیگی سے متعلق خلاف ورزی پر 200 سے ایک ہزار ریال تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ دستیاب ادائیگی کے وسائل ہوتے ہوئے بھی استعمال کرنے سے انکار کرنے پر 4 سو سے دو ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اگر وہی خلاف ورزی دوبارہ کی گئی تو جرمانہ دگنا ہوگا۔ فروخت کی جانے والی اشیا کی رسید جاری نہ کرنا، اشیا پر قیمت درج نہ کرنا بھی مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق دیگر خلاف ورزیوں میں رعایتی (سیل) اور تجارتی مقابلوں کے انعقاد کے لیے مقررہ ضوابط کی پابندی نہ کرنا، مصنوعات کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنا بھی خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا، جس پر دو سو سے ایک ہزار ریال تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔سعودی ایئرپورٹس کو حوثیوں نے کب کب نشانہ بنایا؟ تفصیلات جاریوزارتِ تجارت کی جانب سے مقررہ خلاف ورزیوں کے زمرے میں متعدد تجارتی امور شامل ہیں جن پر خلاف ورزیوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔